ٹاپ 10 مفید پھل جن کو ڈاکٹر روزانہ کھانے کیلئے تجویز کرتے ہیں
ہم جانتے ہیں کہ پھل ہماری زندگی میں پائے جانے والے ایک اہم غذائی اجزاء میں سے ایک ہے ، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ انسانی صحت کو فروغ دینے اور اسے برقرار رکھنے کے لئے ضروری عناصر سے مالا مال ہے لہذا ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ انہیں روزانہ کھائیں۔
پھلوں میں وٹامنز ، ریشوں اور معدنیات موجود ہیں جو انسانی صحت کو برقرار رکھتے ہیں ، کینسر سے محفوظ رکھتے ہیں ، ہڈیوں اور حافظہ کو مستحکم کرتے ہیں ، دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور جلد کو بہتر بناتے ہیں۔
ہم آپ کو آج ٹاپ 10 پھل بتائیں گے جو دوسرے پھلوں سے زیادہ فوائد کی وجہ سے روزانہ استعمال کے لئے تجویز کیے جاتے ہیں
روزانہ کھانے کے لئے 10 بہترین پھل:
کیلا: کیلا پھل جسمانی قوت میں اضافہ کرتاہے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتاہے اس میں وٹامن سی ہے جو جلد کے لیے مفید ہے اس کے علاوہ یہ معدہ کی تیزابیت کو ٹھیک کرتا ہے۔
سیب: سیب انسانی جسم کو قوت ، توانائی اور چستی دیتا ہے ۔ یہ ایک ایسا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو ہائی بلڈ پریشر سے بچاتا ہے اور سیب کھانے سے دانتوں کی صحت میں بہتر ہوتی ہے اور وزن بھی کم ہوتا ہے
انگور: انگور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور پھلوں میں شامل ہیں ، بشمول کرسٹین اور ریزیورٹرول ، جو کسی شخص کو دل کی بیماری اور ہائی کولیسٹرول سے محفوظ رکھتے ہیں۔
انار: انار میں جسم کو کینسر ، دل کی بیماری اور ہائی پریشر سے بچانے کے لئے اینٹی آکسیڈینٹ اور پوٹاشیم ہوتا ہے۔
آڑو: آڑو کی اہمیت یہ ہے کہ یہ بلڈ پریشر کوٹھیک رکھتا ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی ایک بڑی مقدارہوتی ہے ، اس میں وٹامن اے ، سی ، او بھی ہوتا ہے جو دل کے امراض قلب سے بچاتا ہے
آم: آم کی اہمیت یہ ہے کہ یہ ہڈیوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے ۔اس میں بیٹا کیروٹین اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔یہ وٹامنز بھی رکھتا ہے جو دل کی بیماری سے بچاتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے۔
انناس: انناس دل کی بیماری سے بچانے اوربارآوری کو بہتر بنانے میں اہم ہے کیونکہ اس میں برومیلین ہوتا ہے ، اور یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھی بھرپور ہے۔
بیری: بیری اینٹی آکسیڈینٹ پر مشتمل ہے جو کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے ۔بیری وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے
کیوی: کیوی بھی اہم پھل ہے ۔ یہ کینسر اور دل کی بیماری سے بچاتا ہے
چیری: چیری کی اہمیت وٹامنز ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے ہے اس سے وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے