شاعرینظم

دوری

دور ہی دور رہی بس مجھ سے

متعلقہ مضامین

پاس وہ میرے آ نہ سکی تھی

لیکن اس  کو چاہ تھی میری

Academic Writing Services

وہ یہ بھید چھپا نہ سکی تھی

اب وہ کہاں ہے اور کیسی ہے

یہ تو کوئی بتا نہ سکے گا

پر کوئی اس کی نظروں کو

میرے دل سے مٹا نہ سکے گا

اب وہ خواب میں دلہن بن کر

میرے پاس چلی آتی ہے

میں اس کو تکتا جاتا ہوں لیکن وہ روتی جاتی ہے

(منیر نیازی)

مزید دکھائیں
Back to top button